• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹروں کوزدوکوب کرنیوالوں کو گرفتارکیاجائے، پی ایم اے

کوئٹہ(این این آئی)پی ایم اے کے صوبائی ترجمان نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں کو زدوکوب کرنے اور او پی ڈی سے نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کوفوری طور پرگرفتار کیا جائے۔ بیان میں پی ایم اے کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے او پی ڈی میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی اورانہیں باہر نکالنے کے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کسی کو یہ ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ ڈاکٹروں کے ساتھ دوران ڈیوٹی بدتمیزی کرے شیخ زید ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے کا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری نوٹس لیتے ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین