• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء تنظیموں کے احتجاج کا نوٹس نہ لینا حکومتی نااہلی ہے‘بی این پی

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر پر آواز بلند کرینگے، یہ بات  بی این پی کی مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی ، سینٹرل کمیٹی کی رکن امبر زہری  اور شمائلہ اسماعیل نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپنے حق کیلئے احتجاج کررہے ہیں  جوصوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت  ہے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بجٹ تو پیش ہوتے ہیں پر انہیں کرپشن کی  نظرلگ جاتی ہے ۔ہماری کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے ہر ڈویژن میں یونیورسٹی قائم کی جائے ۔جامعہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکام  سے بات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان ملک کا پسماندہ صوبہ ہے اگر ہم نے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ بلوچستان تعلیم کے حوالے سے پہلے سے ہی پسماندگی کا شکار ہے طلباء تنظیموں کے احتجاجی کیمپ کا نوٹس نہ لینا حکومت کی نااہلی ہے ۔
تازہ ترین