• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی تھری کے مسائل کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا گیا‘لیاقت لہڑی

کوئٹہ(پ ر)ممتاز قبائلی رہنما میر لیاقت لہڑی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی بی تھری کوئٹہ کے عوام آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ یہاں سے منتخب نمائندوں نے حلقے کے مسائل کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔ حلقے کے عوام نے جن کو نمائندگی کا حق دیا افسوس وہ عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ حلقہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی، تعلیمی اداروں کی زبوں حالی اور نوجوانوں کی اکثریت بے روزگاری کا شکار ہے۔ عوام اپنے سیاسی مستقبل کا بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں وہ بہتر فیصلہ کریں گے اور ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو عوام میں سے ہوں۔
تازہ ترین