• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائرہ اختیار سے باہر2سیشن اور3 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے دو سیشن ججز اور تین ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرارسید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشنز کےمطابق تعیناتی  کےمنتظر سیشن ججز شکیل احمد اور راجہ غضنفر علی خان کو بالترتیب سپیشل جج کسٹمز، ٹیکس اور انسداد سمگلنگ لاہور اور جج بنکنگ کورٹ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج لاہور شازب سعید کو ڈیپوٹیشن پر بطور سینئر انسٹرکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے دو سینئر انسٹرکٹرز ججز محمد اقبال اور محمد محسن کو ایڈیشنل سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین