لاہور(کرائم رپورٹر،نمائندگان جنگ،نامہ نگاران) مختلف واقعات میں گھریلو حالات پردوخواتین سمیت 5افرادنےخودکشی کرلی۔ چوہنگ کے علاقہ سے درخت سے لٹکی ہوئی جواں سالہ اشرف کی لاش ملی ہے، بتایا گیا ہے کہ اشرف تین روز قبل لاہور سے کوٹ رادھا کشن اپنے سسرال جانے کے لئے نکلا پھر واپس نہ آیا، گھر والے تلاش کرتے رہے گزشتہ روز اس کی کھیتوں میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے کیونکہ وہ مالی طور پر پریشان تھا۔جہلم کے نواحی علاقہ سوہن کے رہائشی 45سالہ ارشد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ پاکپتن کےعلاقےرسول پور میں شادی شدہ خاتون نے گھریلوحالات سے دل برداشتہ ہوکرزہر کھا کرخودکشی کرلی۔ فیصل آباد کی گرین ویو کالونی میں رہائش پذیر 25سالہ امین نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہوکر زہرکھالیا، الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پیرمحل کےنواحی گاؤں 323گ ب میں شہنا ز بی بی نے گھرمیں معمولی لڑائی پر زہر کھاکرخودکشی کرلی۔