لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے تین ججز کے ہمراہ ہائیکورٹ کا دورہ کیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ہمراہ تھے۔ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ رجسٹری تک کے سفر کے دوران چیف جسٹس نے تینوں ججز صاحبان کو عدالت عالیہ کی فول پروف سیکورٹی اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔