• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میںڈاکٹروں کی تیسرے روز کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں نے احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ کر کام کیا اور احتجاجی بینرز آویزاں کیئے جن پر مطالبات درج تھے۔سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں اور الاؤنسز بڑھانے کے باوجود محکمہ سوشل سکیورٹی کے حکام بالا اپنے ڈاکٹروں کیلئے تنخواہ میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں سوشل سکیورٹی میں کام کرنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بغیر معاوضے کے دو دو ہسپتالوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اور اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتال بند کر دیئے جائیں گے۔ عہدیداران نے وزیر محنت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کو سروس سٹرکچر مہیا کیا جائے۔
تازہ ترین