• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے دینے والے بنیں،ڈاکٹرنظام الدین

لاہور(خبر نگار)چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے طلبا ء طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے انٹرپنیورشپ کے مواقعوں سے نوکریاں دینے والے بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں جلسہ عطائے اسناد میں شرکاء سے کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ بینکنگ فناس کے مضمون کی مارکیٹ میں بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ادارے یونیورسٹیوں میں کی جانے والی تحقیق سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے طلبہ کو بینکنگ، فنانس اور انشورنس کے شعبوں میں خاص ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اسلامک بینکنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بہت جلد ایم بی اے اور پوسٹ گرایجوئیٹ ڈپلومہ بھی کالج میں شروع کرایا جائیگا۔
تازہ ترین