• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء اورسائلین کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہےہیں،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں ملتان میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کی جلد تعمیر، وکلاءبرادری کے لئے پارکنگ کی سہولت اور ضلع کچہری سے ہائی کورٹ تک بسوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ، کمشنر ملتان بلال احمد بٹ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود انور، سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان صاحبزادہ ندیم فرید، صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان یوسف زبیر اور وکلاءبرادری کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق وکلاءحضرات اور سائلین کی تکالیف کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اس ضمن میں اٹھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین