• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این سی ایچ پروگرام کے234 ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا

لاہور (جنرل رپورٹر )وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایم این سی ایچ پروگرام میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 234 ملازمین کو ریگولر کر دیا، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر میٹرنل، نیوبارن اینڈ چائلڈ ہیلتھ پنجاب کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں ریگولر کیا جائے۔ جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے 234خاندانوں کا معاشی مسئلہ حل کرتے ہوئے سمری کی منظوری دی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر ہونے والوں میں گریڈ ایک سے 17 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
تازہ ترین