• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط اقدا ما ت کیوجہ سے قدرتی آبی وسائل تباہی کا شکا رہیں،محمد علی ملکانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ بے حد آبی وسائل اللہ تعالیٰ کا انمو ل نمو نہ ہے قدرتی ماحول کو بچانا لا زم و ملزوم ہیں، بات انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں ’فشریزشعبہ کی ترقی‘کے حوالے سے محکمہ لائیواسٹاک وفشریز سندھ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے کہاکہ صوبہ سندھ میں ماہی گیری کے شعبہ میں تر قی کے وافر مواقع موجود ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کہ قدرتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے غلط اقدا ما ت کی وجہ سے قدرتی آبی وسائل تباہی کا شکا ر ہیں۔ کیونکہ مچھلیوں کے ذخائر ختم ہورہے ہیں اسکا اثر ماہی گیروں پر ہورہا ہے اور ان کی حالت بد سے بدتر ہورہی ہے۔انہوں نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کو اصلی حالت میں بحال کرنے میں تعا ون کافیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے محکمہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ اس سیمینار سے فشریز کی ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل ہونگے اور ماہی گیروں کی معاشی زندگی بھی بلند ہوگی.حکومت سندھ نے اس سلسلے میں کئی ٹھوس اقدامات بھی کئے ہیں۔عالمی بینک کی مددسے سندھ میں ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی میں ایک انقلابی ترقی رونما ہوگی امید ظاہر کی کہ اس قسم کی شراکت داری سے مستقبل میں اسے اور بڑھایا جائیگا۔
تازہ ترین