• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، گھٹ کر 20ارب 67 لاکھ 86 ہزار ڈالر رہ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11کروڑ19لاکھ ڈالر گھٹ کر 20 ارب 67 لاکھ 86ہزار ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر12 مئی 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران20 ارب 67 لاکھ 86ہزار ڈالر رہ گئے اس طرح مسلسل کئی ہفتے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ایک کروڑ66لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 89 کروڑ59 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر9 کروڑ 53لاکھ ڈالر کے خسارے سے 4 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
تازہ ترین