• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران یونیورسٹی ، ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے کاروبار سے متعلق تربیتی ورکشاپ

حیدر آباد(اے پی پی) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکی جانب سے " ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے کاروبارکرنے سے متعلق " کرائی گئی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ اس قسم کی ورکشاپس سے نہ صرف طلبہ و طالبات کو سیکھنے کے مواقعے ملتے ہیں بلکہ اساتذہ بھی سیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل گھر بیٹھے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھوٹے کاروبار کئے جا سکتے ہیں اس کے لئے شرط صرف مارکیٹ کی ضرورت کو سمجھنے کی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد میمن نے کہا کہ مہران یونیورسٹی دن بہ دن ترقی کر رہی ہے ، مختلف کمپنیاں اور ادارے مہران یونیورسٹی کے طلبہ کو نوکریوں میں زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔
تازہ ترین