• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے سدرن بائی پاس منصوبہ ناگزیر ہے،جاوید بلوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انڈسٹریل فورم کے چیف کوآرڈینیٹر اورپاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نےکہا ہے کہ سدرن بائی پاس کا منصوبہ عوام اور ملک کے مفاد میں ہے اور شہر کے ٹریفک کے معاملات اور مسائل کے حل کے لئے اس منصوبہ کا بننا نا گزیر ہے۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد نہ صرف کراچی شہر کے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ قومی و صوبائی خزانے کے لئے ریوینیو بھی حاصل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں جاوید بلوانی نے ان کی فوری توجہ حالیہ 10روز پر محیط ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور قومی اور صوبائی خزانے کو ہونے والے نقصانات کی طرف دلائی اور کہا کہ10روزہ مسلسل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے 63بلین روپوں کی ایکسپورٹس اور 175بلین روپوں کی امپورٹس متاثر ہوئیں۔ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک مینجمنٹ کے ناقص انتظامات، ہیوی اور کمرشل ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل، ہائی ویز اور نادرن بائی پاس پر سیکیورٹی خدشات اور کراچی سے اندرون ملک غیر محفوظ روٹس پر ترسیلات پر احتجاج کیا۔
تازہ ترین