• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اورون لنک میں بل پیمنٹ سسٹم کا معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آ ف پاکستان اور 1لنک (گارنٹی ) لمیٹڈکے درمیان سینٹرلائیزڈای آئی پی او سسٹم کی ادائیگی کیلئے بل پیمنٹ سسٹم کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب دیوان اور 1لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگراوالا نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد نسیم، 1لنک کی بی ڈی کمیٹی کے چیئرمین اور ہیڈ آف آئی ٹی اینڈ ٹرانزیکشن بینکنگ فیصل بینک خرم گل آغا، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ارشد خان اور جوائنٹ ڈائریکٹراسٹیٹ بینک آف پاکستان محمد علی ساریو بھی موجود تھے۔ سی ڈی سی نے حال ہی میں سیکیوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے رہنما اصولوں کے مطابق سینٹرلائیزڈ ای آئی پی او سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ای آئی پی او سرمایہ کاروں اور عام عوام کیلئے کمپنیوں کے حصص حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا ایک مئوثر اور آسان ترین طریقہ ہے۔قومی شناختی کارڈ کے حامل افرادجوکسی بھی شیڈول بینک میں بینک اکائونٹ اور سی ڈی سی اکائونٹ رکھتے ہوں الیکٹرانک طریقے سے ای آئی پی او سسٹم کیلئے www.cdceipo.com. سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ای آئی پی اوسسٹم کے ذریعے اب زیادہ صارفین کو ای آئی پی او کی رسائی باآسانی حاصل ہوگی اور حصص کو بک انٹری کی شکل میں رکھنے کا رواج فروغ پائے گا۔ اس معاہدے کے بعد اتفاق آئرن انڈسٹریز لمیٹڈ کا عنقریب ہونے والا ای آئی پی او سینٹرلائیزڈای آئی پی اوسسٹم کے تحت ہوگا جوکہ ملک کا پہلا الیکٹرانک آئی پی او ہوگا۔ اتفاق انڈسٹریز کے ای آئی پی او کیلئے صارفین کیلئے مختلف بینکوں کی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور اوور دی کائونٹر پے منٹ چینل کی سہولتیںجلد دستیاب ہوںگی جن کی فہرست مذکورہ ویب سائٹ پر فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین