• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ کیٹی پیری ”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری مشہور عالم سنگنگ ریئلٹی شو”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں۔امریکن آئیڈل اور اے بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکن آئیڈل کے اگلے سیزن جو کہ آئندہ سال آن ائیر ہو گا، کے لئے گلوکارہ کیٹی پیری کو مرکزی جج چن لیا گیا ہے۔کیٹی نے اپنی تقرری کے حوالے سے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ اے بی سی کی جانب سے امریکن آئیڈل کو واپس لانے اور خود موسیقی کی طرف واپس آنے پر بہت خوش ہیں،کیٹی نے اپنے مداحوں کوکہا کہ اب ہم آڈیشنز پر ملیں گے۔
تازہ ترین