• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن تھرل فلم’ایلیئن،کوونینٹ‘ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)خطرناک سیارے پر موجودطاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن،کوونینٹ‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو آج نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہولی وڈ فلم سیریز ’ایلیئن‘ کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے ۔ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گردگھوم رہی ہے جہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی۔مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کرداروں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سینچر فاکس کے تحت 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین