• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول،ملبے کے درمیان ریڈ کارپٹ

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں جاری کا نز فلم فیسٹیول کی رونقوں اور رنگینیوں کے تو کیا ہی کہنے،جس میں دنیا بھر کے فلمی ستارے جگمگاتی لائٹوں اور کیمروں کے حصار میں ریڈ کارپٹ پر اپنی انٹری دیتے ہیں ۔لیکن اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ میں منعقد کئے گئے اس فلم فیسٹیول کاتو انداز ہی کچھ منفرد ہے۔جی ہاں غزہ کی پٹی پر ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاہے جس میں انسانی حقوق پر فلمیں بنانے والے کئی اداکاروں اور ہدایتکارشرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر فلمی ستاروں کیلئے اسرائیلی بمباری سے تباہ حال مکانات کے ملبے کے درمیان ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیاہے۔ اس فلم فیسٹیول میں شام،اردن اور روس سے تعلق رکھنے والے ہدایتکاروں کی بنائی گئی انسانی حقوق پر مبنی فلمز دکھائی جارہی ہیں۔12مئی سے شروع ہونے والا یہ تیسرا سالانہ فیسٹیول 6روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیرہو گیا۔
تازہ ترین