• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ اداکارہ ریما لاگوکے انتقال پر اکشے کمار اور رشی کپورکا تعزیتی پیغام

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ ریما کے انتقال پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار اور رشی کپور نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ریما جو کہ جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں، پر اداکار اکشے کمار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اداکارہ کی اچانک موت پر انہیں بہت افسوس ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ موقع حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے ۔وہ بہت اچھی شخصیت کی حامل اداکارہ تھیں ۔انہوں نے اداکارہ کے خاندان کے لئے صبر کی دعا کی جبکہ اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ ان کی اچھی دوست تھیں جن سے بچھڑنے کا انہیں بہت افسوس ہے ۔
تازہ ترین