• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دنگل‘نےدنیا بھر میں 12 ارب روپے سے زائدکماکرریکارڈنیابنادیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم’دنگل‘نے بھارت کے بعد چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی اور فلم نے اب تک 476کروڑ روپے کمالئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنگل نے بھارت میں ریکارڈز بنانے کے بعد اب چین میں بھی ریکارڈز بنانے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے476کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے’پی کے‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ’دنگل‘چین میں تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے ۔دوسری جانب فلم دنگل نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر1221کروڑ کا بزنس بھی کرلیا ہے اور جلد ہی 1500 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔
تازہ ترین