• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا،فیشن ویک میں 60سالہ ماڈل کی ریمپ پرواک

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیامیں جدید فیشن سے آراستہ مرسڈیز بینزفیشن ویک کا انعقاد کیا گیاجس میں بیس سال سے ساٹھ سال تک کی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔ سڈنی کے اوپرا ہاؤس میں منعقدہ اس چھ روزہ رنگا رنگ فیشن ویک کے دوسرے روز ماڈلز جب ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے ملبوسات کو خوب سراہا۔معروف ڈیزائنز اسٹیون خلیل،ایلبس لیمن،بیانسا اسپینڈر،جسٹن کیسن اور زیواگوسمیت کئی ڈیزائنرز کی تیار کردہ نت نئے انداز کو جدید فیشن میں ڈھال کر تیار کردہ ان ملبوسات میں ہائی نیک لائن، اسکرٹس اور لانگ کوٹ ، گاؤنز، فراکس، لوز پینٹس اسٹائل نمایاں تھا جبکہ دلکش اور دیدہ زیب رنگ بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔فیشن ویک میں جہاں ایک طرف شائقین کی گہما گہمی نمایاں تھی وہیں ماڈلز اور دیدہ زیب ملبوسات بھی شو کو چار چاند لگا رہے تھے، یہ رنگا رنگ فیشن ویک 19مئی تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین