• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ پاکستان میں عید پر ریلیز نہ ہوئی توبعد میں بھی نہیں کرونگا کبیر خان

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ہدایت کار کبیر خان اور اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ اگر پاکستان میں عید پر ریلیز نہ ہوئی تو اسے دوبارہ پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔حال ہی میں دبئی میں کی گئی پریس کانفرنس میں سلمان خان نے فلم کا گانا ’ریڈیو سانگ‘ ریلیز کیا، جہاں کبیر خان نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ہم سے کسی پاکستانی پروڈیوسر نے فلم کے حوالے سے بات نہیں کی، ہاں کچھ قیاس آرائیاں ضرور ہیں، کچھ پروڈیوسرز کا ماننا ہے کہ اگر دوسری فلم ریلیز نہ کی جائے تو انہیں بہتر مواقع مل سکتے ہیں، اگر ان کا ایسا ماننا ہے کہ اس طرح ان کی فلم بہتر بزنس کرے گی تو ہم اپنی فلم بعد میں بھی پاکستان میں ریلیز کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی عوام سلمان خان کے بڑے مداح ہیں، امید ہے کہ ٹیوب لائٹ کو بھی اتنا ہی پیار ملے۔خیال رہے کہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال 23 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ بولی وڈ کی وہ پہلی فلم بن گئی، جس کا ٹوئیٹر پر اپنا ایموجی ہوگا۔
تازہ ترین