• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاچھرو، شہری پینے کےپانی کو ترس گئے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

اسلام کوٹ(نامہ نگار) چھاچھرو کے  شہری  پینے کے پانی کو ترس گئے۔شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،ٹاؤں چیئر مین نے توجہ نہیں دی۔تفصیلات کے مطابق چھاچھرو شہر کے باشندے پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں ۔پانی اورصفائی کی سہولتیں  گھر گھر فراہمی کے لئے ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ نے کوئی کرداد اد نہیں کیا جس کے باعث مرد ،خواتین اور بچے دن رات پانی بھرنے کے لئے مٹکے اور کین اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں ۔شہر میں نصب فلٹریشن پلانٹ کے پانی کو بھی فروخت کیا جا رہا ہے جس کے باعث ٹینکر اور گدھا گاڑی مافیا نے بلیک پر پانی کی فروخت شروع کر دی ہے ۔ماہانہ بلز وصولی کے باوجود ٹاؤن انتظامیہ تاحال شہریوں کو روزانہ پانی فراہمی میں ناکام نظر آ رہی ہے۔اکثر محلوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں مگر صفائی عملہ کہیں بھی نظر نہیں آتا ہے۔شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری منعقد کرا کر ترقیاتی کاموں کے ساتھ پانی اور صفائی کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
تازہ ترین