• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق، 5 زخمی

خیرپو + سوبھوڈیرو+شکارپور (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،مختلف حادثات واقعات میں 15افراد جانبحق 5ز خمی ہو گئے ۔ خیر پور کوٹ ڈیجی کے قریب جھنڈہ شاخ لنک روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد عبداللہ شیخ، انور علی شیخ اور ایوب بھٹی جانبحق ہو گئےجبکہ کارڈرائیور عاشق حسین مگسی شدید زخمی ہو ا ۔ موٹر سائیکل پر رانی پور کی طرف جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ان کو روند ڈالا ۔ گوٹھ مبارک کلہوڑو میں ادھیر عمر شخص ممتاز علی کلہوڑو نے اپنے گھر میں خود پر پستول کا فائر کر کے خود کشی کر لی ۔اگڑا میں گھر میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون صائمہ کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئی ،گھر میں آگ لگنے کے دوران صائمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی ۔گوٹھ آٹیری میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، جسے نازک حالت میں سول اسپتال داخل کر دیا گیاہے۔ گمبٹ مبارک کلہوڑو میں ممتاز کلہوڑو ولد سلطان کلہوڑو نے بیماری سے تنگ آکر پستول سے خود پر فائر کر کے خود کشی کر لی۔ میرپورساکرونامعلوم مسلح چوروں نے فقیر جو گوٹھ میں مقامی تاجر علی اکبر جاکھرو کی دکان سے نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ ٹھل گوٹھ رجب علی پہوڑ میں گھر کی دیوار گرنے سے تین سالہ عذرا دختراحمد پہوڑ جانبحق جبکہ تین سالہ کائنات اور چار سالہ بلقیس زخمی ہوگئیں بتایا گیا ہے کہ تینوں بچیاں دیوار کے نیچے کھیل رہی تھیں ۔ رانی پور نواحی علاقے ٹھری میر واہ میں کھیلنے کے دوران دماغ میں چوٹ لگنے سے د س سالہ بچہ عبداللہ ہلا ک ہو گیا دوسری جانب گزشتہ روز روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا سلیمان گلال بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ڈگری سنجر چانگ اسٹاپ کے قریب موٹر سائکل چلانے والا دس سالہ بچہ شہزاد ولد قاسم بروہی موٹر سائیکل سے گرکر جانبحق ہو گیا میر مارکیٹ کے سامنے واقع ہوٹل پر گیس سلنڈ ر میں اچانک آگ لگ گئی ۔جس کے باعث ہوٹل پر کام کرنے والا ایک ملازم اشرف جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔صحرائے تھر میں مختلف واقعات کی رپورٹنگ کر کے واپس آنے والے میرپورخاص کے دو صحافی فضل شر اور سومار سمیجو نوکوٹ کے نزدیک سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے گاڑی الٹ جانے سے شدید زخمی ہو گئے۔ روہڑیسول کورٹ کے قریب جھاڑیوں سے35 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔پولیس نے لا ش تحویل میں لیکر تعلقہ ا سپتال روہڑی پہنچا ئی۔ کندھرا کے علاقے میں تین نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 32 سالہ محمد خان برڑو کو قتل کرد یا ۔ تیز رفتار مسافر پک اپ نے مخالف سمیت سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل د یا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نصیب اللہ موقع پر جا ں بحق جبکہ اسکا ساتھی اعتبار بگٹی شدید زخمی ہوگیا۔ شکارپور گڑھی یاسین شہر میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےسادہ کپڑوں میں ملبوس دو پولیس اہلکار نظام الدین بروہی اور گلاب بروہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نےلاشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا۔ایس ایس پی شکارپور ذیشان شفیق صدیقی نے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردیئے۔ سوبھو ڈیرونوجوان استاد محمد سلیمان گلال اپنی بیٹی کی دوا لینے رانی پور گیا روڈ کراس کرتے ہوئے ٹریلر کی زد میں آ کر ہلا ک ہو گیا ۔دریں اثنا اچانک طبعیت خراب ہونے والے 32سالہ شخص اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا۔
تازہ ترین