• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل منافع خور سرگرم، اشیائے خوردونوش کی قلت، خفیہ گوداموں میںذخیرہ اندوزی شروع

ہالا(نامہ نگار)رمضان سے قبل منافع خور تاجر میدان میں آگئے اشیائے خوردونوش کی قلت شروع بڑے پیمانے سرمایہ کاری کے ساتھ گودام بھر نے لگےہالا،نیوسعیدآباد،مٹیاری،بھٹ شاہ، ہالااولڈ،بھٹ شاہ،خیبر ،اڈیرو لعٰل سمیت ضلع بھر کے شہر ودیہات میں ماہ صیام سے قبل اشیائے ضرورت کی فروخت محدود ہوگئی تاجروں نے قلت کی وجہ کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹ کی طویل ہڑتال کو قرار دے رہے ہیں جبکہ چھوٹے دکانداروں کے مطابق تبلیغ اور نماز کے ساتھ مسلمان ہونے کے دعویدار تاجروں نے رمضان سے قبل روز مرہ استعمال کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کی ہے جس کی وجہ ماہ صیام کی آمد ہے تاجروں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرکے چینی،گھی،دالیں،خوردنی تیل، بیسن، چنا، چاول، کھجور، مشروبات اور دیگر اشیاء شہر ودیہات میں واقع خفیہ گوداموں میں اسٹاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے اشیائے خوردونوش کی فروخت محدود ہونے کے نتیجے میں رمضان سے قبل مہنگائی میں 20فی صد تک اضافہ ہوگیاہےرمضان میں من مانی قیمتوں کے ساتھ لوٹ مار کیلئے شہروں کے بازار اوراہم پبلک مقامات پر اسٹالز کیلئے بھاری کرایوں پر پلاٹ حاصل کئے جارہے ہیں پھلوں اور سبزی فروشوں کی جانب سے رمضان سیزن کمانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے شہری سماجی اور فلاحی تنظیموں نے حکومت اور انتظامیہ سے منافع خورتاجروں اور دوکانداروں کےخلاف کاروائی کے ساتھ مہنگائی روکنے کیلئے سرکاری طور نرخناموں کے اجراء اور اس پر عمل کیلئےشکایتی مرکز قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین