• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ:بھارت سرفہرست، پاکستان کی چھٹے نمبر پر تنزلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے نئی سالانہ اپ ڈیٹ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی ٹیم 4وائنٹس کی کمی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ جمعرات کوآئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق 13 سے کم ہو کر 6 پوائنٹس رہ گیا ہے۔ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر برقرار ہے لیکن اس کے پوائنٹس108سے کم ہو کر 100رہ گئے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے2پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے پوائنٹس اب 93ہو گئے ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ 
تازہ ترین