• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کامن ویلتھ گیمز 2022 کی میزبانی کی دوڑ سے باہر

لندن (نیوز ایجنسیز) لندن نے 2022ءمیں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کر لی، لندن کی دستبرداری کے بعد برمنگھم اور لیور پول میگا گیمز کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا، کینیڈا اور ملائیشیا بھی میگا گیمز کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے لندن کی میگا گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ لندن اور ڈربن کی دستبرداری کے باوجود ابھی بھی برطانیہ کے کئی شہروں سمیت مختلف ممالک میزبانی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
تازہ ترین