• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ریسلنگ، فائٹرز کی زورآزمائی، شائقین کے دل جیت لیے

کراچی ( جنگ نیوز ) پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں کے پہلے مرحلے کا انعقاد بدھ کو کراچی میں ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پروفیشنل ریسلرز نے زورآزمائی کرکے شائقین سے دل کھول کر داد وصول کی۔  فائٹس میں آسٹریلیا، جرمنی، امریکہ، اٹلی، فرانس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 25  ریسلرز نے شرکت کی۔ مقابلوں میں شریک واحد پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کو زبردست پذیرائی ملی، انہوں نے کارلیٹو کو شکست دے کر بھرپور داد حاصل کی۔الجزائر کے یاسین عثمانی نے اٹلی کے فابیو فیراری کو چت کیا۔ برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن نے بیک وقت دو مخالف پہلوانوں کو زیر کیا جب کہ خواتین کا معرکہ اینجلز بومبیٹا نے اپنے نام کیا۔
تازہ ترین