• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی،وسیم اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے شہر میں 23 سے 27مئی تک بھرپور مہم چلائی جائے گی، کے ایم سی کے مزید اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں ای پی آئی اور پولیو ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں ، کراچی کی چھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز میں واقع ڈسپنسریز، میٹرنٹی ہومز ،سفاری پارک اور کراچی زو سمیت مختلف پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ اور دیگر نے شرکت کی، میئر نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک اس بیماری کے جراثیم موجود ہیں۔
تازہ ترین