• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹریاٹک ایجوکیشنل سوسائٹی کی تنظیم نو محمد آصف خان صدر منتخب

کراچی (پ ر) پیٹریاٹک ایجوکیشنل سوسائٹی گلشن اقبال کی تشکیل نو کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی منیجنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مطابق محمد آصف خان صدر، ملیحہ خان نائب صدر، محمد حسن خان جنرل سیکرٹری، محمد اطہر خان فنانس سیکرٹری، محمد فیضان جوائنٹ سیکرٹری اور اراکین میں پلوشے حسن، فاطمہ پیرزادہ اور سنبل خان شامل ہیں، قبل ازیں سابق صدر مسعود خان، نائب صدر محمد سلیمان خان، جنرل سیکرٹری شہباز خان، فنانس سیکرٹری لیلیٰ شہباز، جوائنٹ سیکرٹری مسز ثمینہ اور اراکین صائمہ شہباز، مسز گراں بی بی اور محمد سعد کے دیے گئے استعفوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
تازہ ترین