• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملک کے مختلف شہروں اور دیہات میں گھریلو تنازعات، غربت و افلاس، بیروزگاری، خاندان کے مختلف افراد کے درمیان اختلافات، اشیائے خور ونوش کی گرانی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری نے بعض افراد کا جینا دوبھر کر دیاہے اور آئے دن خواتین اور مردوں کی خودکشی اورمعصوم بچوں کا قتل ایک قومی المیہ کی صورت اختیارکر گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اعلیٰ حکام متاثرہ خاندانوں سے بعض اوقات اظہارہمدردی کرتے ہوئےانہیں کچھ مالی امداد فراہم کردیتے ہیں لیکن ان سنگین واقعات کے پس پردہ اسباب کے خاتمے کی طرف کوئی ٹھوس توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی انکے اسباب و علل کا تجزیہ کرنے کے بعد ان کا تدارک کیاجاتا ہے جس سے عالمی اورعلاقائی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ۔جب تک اس المناک صورتحال کاازالہ کرنےکے لئے موثر قدم نہیں اٹھایاجاتاملک اس سنگین صورتحال سے نجات حاصل نہیں کرسکے گا۔
(ملک مظہر)

.
تازہ ترین