• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات...بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے جنم لیتے جرائم

بڑھتی ہوئی بیروزگاری دنیا کے ہر خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ بیروزگاری سے کئی دیگر عوامل جنم لیتے ہیں جن میں نوجوانوں کا مایوس ہو کر جرائم بالخصوص چوری ڈکیتی کی جانب راغب ہونا اور دہشت گردوں کا آلہ کار بن جانا قابل تشویش ہیں۔ پاکستان میں بھی بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور نہ صرف ہمارے نوجوان جرائم کی طرف راغب ہو رہے ہیں بلکہ ان کی ایک بہت بڑی تعداد نشے کی طرف مائل ہو رہی ہے جس کی بنیادی وجہ ہماری حکومت کی نامناسب منصوبہ بندی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اپنے کام کو دیگر ممالک میں منتقل کر رہے ہیں جس سے ایک طرف ملک کا سرمایہ باہر جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملکی فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی مناسب منصوبہ بندی کرے جس سے نوجوان بہتر روزگار حاصل کرسکیں اور جرائم کی طرف راغب نہ ہوں۔
(کاشف حسین)
kh5043418@gmail.com

.
تازہ ترین