• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
معاشرے میں اچھا مقام حاصل کرنے کے لیے پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے۔ پڑھ لکھ کر ہی ہم اچھے برے ميں تمیز کر سکتے ہیں۔ اور اگر انسان پڑھ لکھ کر بھی معاشرے ميں رہنے کے آداب نہ سیکھ سکے تو اس کو عام زبان میں پڑھا لکھا جاہل کہتے ہیں۔ گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ شاید کوئی حادثہ پیش آگیا ہے مگر درحقیقت یہ رش غلط پارگنگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب بڑی گاڑیاں غلط پارک ہوتی ہیں تو ٹریفک کا جام ہونا لازم ہے۔ لوگ اپنے بچوں کو اتنے بڑے اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں اور خود بھی تعلیم یافتہ ہیں مگر اس کے باوجود اچھے اور برےکی تمیز نہیں کرتے۔ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ خدارا ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے اپنے تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک پولیس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اس مسئلے نوٹس لے اور لوگوں کی پریشانی کو جلد از جلد دور کرے۔
(رمشا افتخار)
rimshaftkhr@gmail.com

.
تازہ ترین