• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی طیارے میں منشیات، پاکستانی سفارتخانے کو ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے اہلکاروں نے آٹھ گھنٹوں تک پاکستان کی فضائی کمپنی کے عملے کو بھی روکے رکھا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے دیا تھا۔پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کے طیارے سے مبینہ طور پر منشیات برآمد ہونے کے شواہد اور تفصیلات سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے دو دن گزر جانے کے باوجود لندن میں پاکستان کے سفارت خانے کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس نے جمعرات کو تقریب میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک برطانوی حکام نے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ دو دن قبل لاہور سے لندن ہیتھرو آنے والی پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کی پرواز پر نیشنل کرائم ایجنسی نے چھاپہ مار کر طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کی تھیں۔نیشنل کرائم ایجنسی کے اہلکاروں نے آٹھ گھنٹوں تک پاکستان کی فضائی کمپنی کے عملے کو بھی روکے رکھا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے دیا تھا۔اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کی قوم اور ملک کے لیے بہت شرمندگی کا باعثہے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی کرائم ایجنسی کی طرف سے جب انھیں تفصیلات فراہم کی گئیں، وہ اس سے پاکستان کے حکام کو بھی آگاہ کریں گے اور پریس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
تازہ ترین