• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین اور چوہدری اشتیاق لہڑی نے کہا ہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ہیلی فیکس کے مقام پر بڑے جلسہ عام سے تحریک آزادی کشمیر کا رخ تبدیل ہوگیا۔ ان رہنمائوں نے چوہدری شیراز جھنگیال، ڈاکٹر فیصل نواز اور چوہدری آصف ڈی سی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مسلسل محنت، لگن اور بھرپور کردار سے ہیلی فیکس کے جلسہ عام کو کامیاب کروایا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر سے نہ صرف کشمیر، پی ٹی آئی بلکہ آزادی کشمیر کے لیے کام کرنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔ چوہدری اشتیاق نے کہا کہ محب الوطن کشمیریوں نے ہمیشہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہیلی فیکس جلسہ کے منتظمین آرگنائزر اور ہیلی فیکس کے کشمیریوں کے کردار اور کشمیر سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محنت اور جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔
تازہ ترین