• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ کے چھٹے ایشیائی لارڈ میئر کونسلر عابد حسین کے اعزاز میں تقریب

بریڈ فورڈ (شہزاد چوہدری) بریڈ فورڈ کے چھٹے ایشیائی لارڈ میئر کونسلر چوہدری عابد حسین کی حلف برداری کے کچھ ہی گھنٹے بعد دوستوں نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں مہمان خصوصی لارڈ میئر عابد حسین جمانی کے علاوہ چوہدری شکیل، سابق لارڈ میئر چوہدری خادم حسین، کونسلر گلفراز حسین، سابق کونسلر عشرت مرزا، چیئرمین چوہدری اشرف، چوہدری امتیاز، چوہدری محمد مالک، چوہدری اشفاق احمد، ڈاکٹر کبیر رضا، محمد نعیم نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے تلاوت سے کیا۔ بریڈ فورڈ کے نئے لارڈ میئر عابد حسین جمانی کو ہار پہنائے گئے اور پنڈال میں موجود لوگوں نے نعروں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ بریڈ فورڈ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ چھٹے ایشیائی لارڈ میئر چوہدری عابد حسین جمانی بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ چوہدری عابد حسین جمانی ہمارے مسائل کو حل کرانے میں ہماری مدد کریں گے۔ لارڈ میئر عابد حسین جمانی نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے کونسلر بن کر عوام کی خدمت کی ہے۔ اب لارڈ میئر بننے کے بعد اس سے بھی زیادہ اپنے عوام کی خدمت کروں گا۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں آپ سب کی مدد کروں۔ لارڈ میئر نے کہا کہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ بھی کروں گا۔
تازہ ترین