• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی پکڑ کے آثار نمایاں ہیں، خواجہ کلیم الرحمٰن

مانچسٹر (نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما سابق مشیرحکومت آزادکشمیر خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مصنوعی کامیابیاں آئندہ عام انتخابات میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گی ہر معاملے پر مٹی پائو کا فارمولا اب کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ حکمرانوں کی زبردست پکڑ کے آثار نمایاں ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے متحرک ہونے سے (ن)لیگ والوں کو بخار چڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہر ہفتے بجلی پیدا کرنے کا منصوبے کا فیتہ کاٹتے پھرتے ہیں لیکن پھر بھی لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ مشیرحکومت خواجہ کلیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ حکمرانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جے آئی ٹی کے خلاف ہیں تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر حل ہونے چاہیں جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثر ہوئی تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں۔
تازہ ترین