• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کی ووٹنگ پر عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے،آصف خان

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما آصف خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کی ووٹنگ پر عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے۔ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کی الیکشن میں حصہ لینے اور ان کو ووٹ کا حق دینے کے لئے بھر پور جدوجہد کا اعلان کر کے اوور سیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے، پاکستان کو پچھلے 4سالوں میں 80ارب ڈالر بھیجنے والے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک کااظہار کیا جارہا ہے ۔اوور سیز پاکستانی اربوں روپے کے عطیات پاکستان تحریک انصاف، شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کو بھیج رہے ہیں۔ آصف خان نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور پارلیمنٹ میں نمائندگی ایسے مطالبات ہیں جن سے اس دفعہ اوور سیز پاکستانی ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے، دھاندلی روکنے کے لئے الیکشن ریفارمز ضروری ہیں۔
تازہ ترین