• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کے انتخابی منشور کا ملک بھر کے عوام نے خیرمقدم کیا، سعید مغل

برمنگھم (پ ر)لیبرپارٹی سپارک ہل برمنگھم کے سرگرم رہنما محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کوربن نے جو انقلابی منشور کا اعلان کیا ہے اس سے غربت کے خاتمے، ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ ، ٹیوشن فیس کے خاتمے کے اعلان کا ملک بھر میں عوام نے خیرمقدم کیا ہے۔ لیبرپارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے جبکہ ٹوری پارٹی معتصب اور نسل پرستانہ پالیسیاں نافذ کرتی ہے۔ جن سے مزدور طبقہ کو سخت نقصان ہوا ہے۔ محمد سعید مغل ایم بی ای نے مزید کہا ٹوری پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا استحصال کیا۔ اسلئے برطانیہ بھر کے ایشیائی خاص کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کو 8جون الیکشن کے دن باہر نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ لیبر پارٹی کامیاب ہوکر ملک کیلئے بہتر پالیسی بناسکے۔
تازہ ترین