• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کےقاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،والدہ اصغری بیگم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امجد صابری شہید کی والدہ اصغری بیگم نے صدر پاکستان،وزیراعظم، چیف جسٹس، گورنر سندھ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ امجد صابری کی شہادت کو ایک سال بیت گیا، ان کی برسی سے قبل قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے کیونکہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کر چکی ہے اور وہ اس کی تحویل میں ہیں، یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں آرٹس فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے پریس کانفرنس میں کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طلحہ صابری، فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ندیم، صدر گلوکار حسن جہانگیر، امتیاز بخاری اور عارف مہدی حسن بھی موجود تھے، اصغری بیگم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، جہاں ہمارا جواں سال بیٹا شہید کیا گیا اسے کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، ہم انشاء اللہ 14رمضان کو عرس کا اہتمام کریں گے، امجد صابری کے چھوٹے بھائی طلحہ صابری نے کہاکہ امجد صابری کے قاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ہم ملک چھوڑ رہے ہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے۔
تازہ ترین