• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بم کی جھوٹی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر آفس شرقی میں خوف و ہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس شرقی میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دوگھنٹے کی تلاشی کے بعد بم کی اطلاع کو افواہ قرار دیا ۔ ایس ایچ او نیوٹاؤن اعجاز کے مطابق جمعرات کو نامعلوم کالر نے 15مددگار کو اطلاع دی کہ سرشاہ سلیمان روڈ پر واقع ڈپٹی کمشنر آفس ضلع شرقی میں بم رکھا ہواہے جو کچھ دیر بعد پھٹ جائے گا ،جس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آٖفس کو گھیرے میں لے کر پوری عمارت کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا ،جنہوں نے دوگھنٹوں تک پوری عمارت کی تلاشی کے بعد بم کی اطلاع کو افواہ کوقرار دیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور بےہنگم انداز میں گاڑیاں پارک کیے جانے سے ٹریفک جام ہو گیا،تاہم ایس ایچ او نیوٹاؤن اعجاز کا کہنا ہے کہ مذکورہ نمبر جس سے بم کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی وہ اس کال کے بعد بند ہے ،تاہم پولیس سیلولر کمپنی سے مذکورہ نمبر کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کررہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔ ‎ 
تازہ ترین