• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی تقسیم سے متعلق عالمی بینک کا ریفارم پروگرام، نجکاری کی تجویز ملی تو عمل کیا جائے گا، واٹربورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضازیدی نے کہاہے کہ ورلڈبینک اسٹیڈی کررہا ہے اگر اس نے پانی کی تقسیم کے نظام اور ریونیوریکوری کو پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دی تو حکومت سندھ سے منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائےگا پانی چوری کرانے والے واٹربورڈ عملےکے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہاکہ ورلڈبنک ریفارم پروگرام پر کام کررہا ہے واٹربورڈ کے بارے میں بھی اسٹیڈی کی جارہی ہے جس میں ریونیوبڑھانے اور سسٹم کو کیسے امپروو کیا جاسکتا ہے اگر ورلڈبنک نے پانی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم اور ریونیو ریکوری ڈپارٹمنٹ کوآؤٹ سورس کرنے کی تجویز دی اور ادارے کو فائدہ ہوا تو حکومت سندھ سے منظوری لیکر اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ واٹربورڈ کا نظام عرصے سے خراب چلاآرہا ہے اسے آہستہ آہستہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے حب ریزروائر جانے والے 84انچ قطر کی لائن سے 13کنکشن ایسے پکڑے گئے جو 6انچ کے تھے زیادہ تر صنعتی علاقوں کو جا رہے تھے۔
تازہ ترین