• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں عمر رسیدہ شخص قائد آباد سے خاتون کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں گھر سے عمر رسیدہ شخص،قائد آباد میں گھر سے خاتون کی گولی لگی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سندھی ہو ٹل کے قریب گھر سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کی نگرانی میں گھر کا دروازہ کھول کر تلاشی لی تو ایک کمرے سے 65سالہ عبدالمجید ولد جیون کی لاش ملی جس کو تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا،قائد آباد لال آباد میں گھر سے 35سالہ نیلم کی گولی لگی لاش ملی متوفیہ طلاق یافتہ اور 5بچوں کی ماں تھی اور وہ اپنے والد جہانزیب کے ساتھ ہی رہائش پزیر تھی ،پولیس نےبتایا کہ مقتولہ کا باپ فرار ہے ۔
تازہ ترین