• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری کو پانی پہنچانے کے لئے زمین پر نئی لائن ڈالنے کافیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے ڈالی جانے والی پانی کی لائن چھلنی ہونے کی وجہ سے اسے بند کرکے زمین کے اوپر نئی لائن ڈالنے کافیصلہ کیا ہے لیاری کو پانی سپلائی کرنے والی نیو ایچ بی ایل لائن جس سے 8ایم جی ڈی پانی سپلائی کیاجاتاتھا یہ لائن جگہ جگہ سے پانی چوری اور چھلنی ہونے کے باعث واٹربورڈ اسےپہلے ہی بندکرچکا ہے اور اس لائن کا پانی لیاری کو پانی سپلائی کرنے والے دیگر لائنوں میں شامل کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایاکہ بند کی جانے والی لائن سے لیاری کو 8ایم جی ڈی کے بجائے صرف ایک ایم جی ڈی کی سپلائی ہورہی تھی واٹربورڈ اب 26کروڑ روپے کی لاگت سے لیاری کے لیے نئی لائن بچھائے گا۔
تازہ ترین