• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند نصب العین کیلئے شہداء کشمیر کی قربانیاں تحریک مزاحمت کا درخشاں باب ہیں،مولانا عباس انصاری

کراچی(جاوید رشید)اتحاد المسلمین جموں کشمیر کے سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری نے شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق ، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی برسیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بلند نصب العین کیلئے ان شہیدوں کی قربانیاں تحریک مزاحمت کا درخشاں باب ہیں ۔ انصاری نے کہا کہ کشمیری عوام کی جاری تحریک آزادی میں جہاں یہاں کے حریت پسند عوام نے جان ومال کی بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں وہیں قیادت کی سطح پر بھی دی گئی قربانیاں اس تحریک کا انمول اثاثہ ہے اور یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس مقصد کو بھی آگے بڑھانے کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہیں جس کے لئے ان شہیدوں نے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں ۔
تازہ ترین