• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو(اے ایف پی) جاپان کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی ماکو نے محبت کی شادی کےلئے شاہی رتبے کی قربانی دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی بادشاہ آکی ہیتو کی 25سالہ پوتی ماکو اپنے کالج کے دوست ’’کی کومورو‘‘ سے منگنی کرتے ہوئے شاہی رتبے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ شہزادی ماکو اور 25 سالہ کی کومورو کی ملاقات دوران تعلیم ٹوکیو میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی محبت پروان چڑھی اور انہوں نے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ جاپان کے شاہی قانون کے مطابق اگر کوئی شہزادی کسی عام آدمی سے شادی کرتی ہے تو اسے شاہی خاندان اور اپنے رتبے کو چھوڑنا پڑتا ہے اور اس کی حیثیت عام شہریوں جیسی ہوجاتی ہے۔
تازہ ترین