• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے باریک ہولو گرام تیار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے  دنیا کا سب سے باریک  ہولو گرام تیار کرلیا جس کی مدد سے ’’فلوٹنگ‘‘ تصاویر بنائی گئیں جو انسانی بال سے بھی ہزار گنا باریک  ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سائندانوں کو یقین ہے کہ اس تکنیک کو کمپیوٹرز، ٹی وی اور اسمارٹ فون پر پوپ اپ 3ڈی بنانے کےلئے استعمال کیا جا ئے گا، اس چھوٹے سے ہولوگرام (جسے بغیر 3ڈی گلاسز کے دیکھا جاسکتاہے)کو یونیورسٹی آف میلبرن کی آسٹریلین و چائنیز ٹیم نے تیار کیا ہے۔
تازہ ترین