• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ، اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان سربراہ اجلاس کی سرگرمیوں کیلئے خصوصی ویب سائٹ متعارف

ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب نے رواں ماہ 20 اور21 مئی کو ریاض میں اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان سربراہ اجلاس کی سرگرمیوں کے لیے خصوصی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک اور امریکا کی قیادت شرکت کرے گی۔ اس اہم اور تاریخی موقع کی ایک بنیاد ہے جس کو "سب مل کر کامیابی کو یقینی بنائیں" کا نام دیا گیا ہے۔ اس دوران 3 مرکزی سربراہ کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا۔دورے کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خصوصی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی اور سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سکیورٹی روابط کی مضبوطی کو باور کرایا جائے گاجبکہ خلیج تعاون کونسل کی قیادت ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرے گی جس میں خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کے علاوہ امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو زیر بحث لایا جائے گا۔
تازہ ترین