• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کاغلط اطلاعات کی فراہمی پر فیس بک پر 122 ملین ڈالر جرمانہ

کراچی(نیوزڈیسک) یورپی یو نین کمیشن نے واٹس ایپ کا کنٹرول لینے کے حوالہ سے غلط اطلاعات کی فراہمی کے سبب فیس بک پر 122 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیاہے ۔غیر ملکی میڈیا نے یورپی یو نین کے مسابقتی کمیشن کے کمیشنر مارگریٹے ویستےجر کے حوالہ سے بتایا کہ آج کے فیصلہ سے تمام کمپنینز کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ یورپی یونین میں انضمام کے بعد اپنے تمام معاملات کے بارے میں میڈیا پردرست معلومات اوراطلاعات جاری کرنے کی پابند ہیں ۔ دریں اثناءفیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے اور معلومات دینے میں کو ئی دانستہ غلطی نہیں کی اور ہم نے یورپی یونین کے کمیشن کے ساتھ اپنے پہلے باہمی رابطے میں نیک نیتی سے کام لیا ۔ 
تازہ ترین