• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے قتل پر سندھ کے عوام سے معافی مانگتا ہوں،حاصل بزنجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلوچ رہنما اور وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل خان بزنجو نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر سندھ کی عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کا بلوچستان کی عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے‘ سی پیک منصوبے میں گوادر کو چالیس سال کے لیے چائنا کو تعمیر آپریٹ اور ٹرانسفر(بی او ٹی) کے تحت دیا گیا ہے‘ بلوچستان میں کسی کے آنے اور جانے پر اعتراض نہیں ہے لیکن ووٹ کا حق کسی کو نہ دیا جائے‘ اقتصادی راہداری مفید منصوبہ ہے جس پر کسی قسم کے خدشات نہیں ہیں‘ اگر منصوبے کے تحت بلوچستان کے جغرافیہ کو تبدیل کیا گیا تو اس کو ہرگز قبول نہیں کریں گے‘بلوچستان میں احساس محرومی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور فرسودہ جاگیردانہ نظام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نواز لیگ صوبہ سندھ کے نائب صدر شاہ محمد شاہ‘ کیہل داس کوہستانی‘ عارف سہروردی اور پارٹی کی دیگر قیادت موجود تھی۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام تاریخی طور پر ایک دوسرے کے دست و بازو رہے ہیں۔
تازہ ترین